نجی جامعات کی شکایات ویب سائٹ پر درج کرائی جاسکیں گی
ملک کے فنانشل اور دیگرمتعلقہ اداروں میں بی بی اے اورایم بی اے کرنے والوں کی جگہ ختم ہوچکی، مشہورعالم شاہ کا انکشاف |
کراچی: سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کو یونیورسٹی کاچارٹردینے والے ادارے ’’چارٹرانسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھرمیںنجی جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کی بڑھتی ہوئی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے طلبا، والدین اوریونیورسٹی اساتذہ کوان اداروں کے خلاف باقاعدہ شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کردی۔
کمیٹی نے اپنی 10 سالہ تاریخ میں پہلی بارسندھ کی نجی جامعات کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایات درج کرانے کے لیے اپنی ویب سائٹ پرباقاعدہ ’’ونڈو‘‘قائم کی ہے جس پرجاکرکسی بھی نجی یونیورسٹی کاطالب علم ،ان کے والدین اوریونیورسٹی کے اساتذہ اپنے متعلقہ ادارے سے متعلق شکایت سے چارٹرایویلیوایشن کمیٹی کوآگاہ کرسکیں گے، یہ بات چارٹرانسپکشن اینڈایویلیوایشن کمیٹی کے سربراہ پروفیسر مشہور عالم شاہ نے اپنے دفترمیں اخبارنویسوں کوبتائی، مشہورعالم شاہ نے اس امرکابھی انکشاف کیاکہ ملک کے فنانشل اور دیگر متعلقہ اداروں میں بی بی اے اورایم بی اے کرنیوالوں کی جگہ ختم ہوچکی ہے تاہم نجی جامعات سیکڑوں طلبا کوہرسال بی بی اے اورایم بی اے کرارہی ہیں جن کی کھپت مشکل ہوتی جارہی ہے لہٰذا ایسامنصوبہ تیار کیا جارہا ہے جس کی بدولت مارکیٹ کو مطلوبہ لوگ مل سکیں۔
0 comments:
Post a Comment